‏جسٹس قاضی فائز عیسی نے وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری کے موقع پر بنائی گئی وڈیو پر وضاحت جاری کر دی

Expose News 24

 

‏جسٹس قاضی فائز عیسی نے وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری کے موقع پر بنائی گئی وڈیو پر وضاحت جاری کر دی ۔۔ اپنے بیان میں کہا کہ حلف کے فوری بعد جا کر چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کی اہلیہ کو سلام کرنے اور  مبارکباد دینے گیا جہاں ملاقات  چیف جسٹس عمر عطاء بندیال سے ہوئی جہاں میں نے ان سے دعا سلام کی اور پھر اقبال حمید الرحمن کو مبارکباد دی  ۔۔ 

یہ بات غلط ہے کہ میں نے سپریم کورٹ میں اپنا ایک الگ گروپ بنایا ہوا ہے ۔ میں آئین کے تحفظ اور دفاع لیئے اپنے منصب کے حلف کا پابند ہوں اور اسکے خلاف کسی چیز کی تائید نہیں کر سکتا۔ حقائق کو مسخ کر کے ایک نیا بیانئیہ گھڑنا ادارے کے لیئے نقصان دہ ہے۔ ہمیں مل کر انصاف کے لیئے ایسا مضبوط عدالتی نظام تعمیر کرنا چاہیئے جس میں ساری توجہ فوری انصاف کی فراہمی پر ہو۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top