پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی گرفتار کرلیے گئے

Expose News 24


 لاہوراینٹی کرپشن پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہیں چوہدری ظہور الہٰی روڈ پر واقع ان کی رہائشگاہ کا چاروں اطراف سے گھیراؤ کر کے گرفتار کیا گیا۔


ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی پیر کو اپنے گھر ہی میں موجود تھے کہ اینٹی کرپشن پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور گرفتار کر لیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر کے اردگرد 3 سے 4 روز سے پولیس چھاپے مار رہی تھی۔




واضح رہے کہ چوہدری پرویزالٰہی پر فوجداری مقدمہ کے علاوہ کرپشن کے 2 مقدمات تھے، ان میں اسے ایک مقدمہ گجرانوالہ اور دوسرا مقدمہ منڈی بہاؤالدین سے تھا۔ جب کہ فوجداری مقدمہ میں چوہدری پرویزالٰہی عدالت میں حاضر نہیں ہو رہے تھے جس کی وجہ سے ان کی ضمانت منسوخ ہوگئی تھی۔


ضمانت منسوخ ہونے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی اپنی گرفتار نہیں دے رہے تھے جس پر پیر کو اینٹی کرپشن فورسسزانہیں گرفتار کر کے نامعلوم مقام کی طرف لے گئی ہیں۔


واضح رہے کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری سے ایک روز قبل ایک ایسی پریس کانفرنس کی سرگوشیاں ہو رہی تھیں جس کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ یہ پریس کانفرنس  کرنے والے گجرات کے باسی اور ظہورالٰہی روڈ لاہور کے مکین چوہدری پرویز الہٰی ہیں۔




ایسے وقت میں جب پرویز الٰہی پر بزرگی طاری ہےاورانہیں جواں سال بیٹے کے سہارے کی ضرورت ہے، بیٹا سات سمندر دور سے عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کی نوید سنا رہا ہے، اس عمران خان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے رکھنے کا دعویٰ کر رہا ہے جو خود زمان پارک کے اسیر بن کر رہ گئے ہیں، کوئی دن نہیں جاتا کہ یہ خانہ بندی تمام ہو، اڈیالہ کے در کُھل جائیں اور وہ شاخ ہی نہ رہے جس پر مونس الہٰی آشیانہ بنانے کے خواہاں ہیں۔


ایک صحافی نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’ سنا ہے پرویز الٰہی بھی پریس کانفرنس کی تیاری کر رہے ہیں‘ تو جواب میں مونس الہٰی نے ترنت ٹوئٹ کیا کہ:


’جیت ہوگی ہار ہوگی وہ بعد میں ہوگی


فی الحال وفا ہوگی، وفاداری ہوگی اور سرِ عام ہوگی

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top