لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف اور مسل لیگی رہنما ناصر بٹ کے حق میں فیصلہ سنا دیا لندن ہائی کورٹ کی خاتون جج نے چھتیس صفحات پر مشتمل فیصلہ سنا دیا

Expose News 24


 

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف اور مسل لیگی رہنما ناصر بٹ کے حق میں فیصلہ سنا دیا لندن ہائی کورٹ کی خاتون جج نے چھتیس صفحات پر مشتمل فیصلہ سنا دیا

مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ کا کہنا ہے کہ ‏لندن ہائیکورٹ کا فیصلہ الحمدللہ میاں نوازشریف کو کلین چٹ ہے۔ عمران خان جو کہ بات بات پہ برطانوی نظامِ انصاف کی مثالیں دیتا ہے اب ساری دنیا جان چکی ہے کہ پہلے میاں شہبازشریف اور اب میاں نوازشریف کو لندن ہائیکورٹ سے کلین چٹ ملی۔ اس سے قبل میں تین چینلز کے خلاف ARY, DUNYA, HUM TV کے خلاف آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کے ذریعے ہتکِ عزت کے کیسز جیت چکا ہوں مگر یہ پہلا کیس ہے جس کا باقاعدہ ٹرائل ہوا اور سماء برطانیہ کے روحِ رواں طاہر ریاض خان نے عدالت میں جھوٹ بولا، برطانوی عدالت کے جج Justice Saini نے 8 دسمبر سنہ 2021 کو سماء ٹی وی کو کہا تھا آپ ٹرائل میں نہ جائیں مگر ذرائع کے مطابق سماء ٹی وی کو یقین دہائی کروائی گئی تھی کہ وہ کیس جیتیں گے۔ اپنے فیصلے میں جسٹس Mrs. Heather Williams نے سماء کے وکیل کے اس بیان کو مسترد کیا کہ نوازشریف کو عزیزیہ کیس میں دس سال کی کرپشن پہ سزا دینے والا جج ارشد ملک ایماندار شخص تھا جسے ناصر بٹ نے ویڈیو بناکر بلیک میل کیا تاکہ نوازشریف کی مدد کی جاسکے اور یہ کہ نوازشریف - ارشدملک ویڈیو اسکینڈل کو رپورٹ کرنا مفادِ عامہ میں تھا۔ معزز جج نے اظہارِ برہمگی کیا کہ یہ واضع طور پہ کمزور اور سچائی کا غیر پائیدار دفاع تھا، اور یہ کہ مدعی ان الزامات پہ مصر رہا۔ 


برطانوی عدالت نے میرے موقف کو درست تسلیم کیا کہ ناصر بٹ نے ایک لمحے کے لئے بھی نہیں سوچا تھا کہ میاں نوازشریف نے کچھ غلط کیا ہے، ناصر بٹ نے برطانوی عدالت میں موقف اختیار کیا کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے میاں نوازشریف کو سزا دیکر سنہ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ بنایا تھا مزیدبرآں انہوں نے کہا کہ اب تو عمران خان نے بھی تسلیم کیا کہ میاں نوازشریف کو سزائیں اسٹبلشمنٹ نے دلوائیں۔ 

میں یہاں اس بات کی وضاحت کرتا چلوں کہ میرا کیس سماء ٹی وی کی پرانی مینجمنٹ کے خلاف تھا جس نے 11جولائی سنہ 2019 کو میرے خلاف الزامات نشر کئے تھے تب پاکستان میں سماء کے مالک ظفر صدیقی اور برطانیہ میں طاہر ریاض خان تھے، سماء کی موجودہ مینجمنٹ اور مالک علیم خان کا اس سے کچھ لینا دینا نہیں۔ 

میں اللہ کی ذات کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ جس نے میاں نوازشریف کو لندن ہائیکورٹ میں سرخرو کیا اور مجھ پہ جھوٹے الزامات لگانے والوں کو شکست دی جو کہ دعویٰ کرتے پھرتے تھے کہ ہم ناصر بٹ اور نوازشریف کو لندن ہائیکورٹ میں شکست دینگے۔

واللہ ہو خیر الماکرین

اللہ سب سے عمدہ خفیہ تدبیر فرمانے والا ہے

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top