نیوز: حسنات احمد کُوٹ
وفاقی حکومت نے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے.
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوںمیںکوئی ردوبدل نہیںکر رہے.ڈیزل اور پیٹرول کی موجودہ قیمتیں30 جون تک برقرر رہیںگے.
یاد رہے کہ 31 مئی 2023 کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا.انہوںنے کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 262 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 16 مئی کو 30 روپے کمی گئی تھی اور اس بار بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 253 فی لیٹر ہوگی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 164 روپے 7 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 164 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔