وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کردیا پہلی روسی خام تیل کی کھیپ کراچی پہنچ گئی

Expose News 24


 

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کردیا 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ‏آج میں نے اپنی قوم سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے. مجھے یہ بتاتے ہوئے نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ روس سے رعایتی قمیت پر خریدی گئی پہلی خام تیل کی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے اور اسے کل بحری جہاز سے اتارنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا. 


آج کا دن تاریخ میں ایک تاریخی تبدیلی کے دن کے طور پر یاد کیا جائے گا. ہم نے خوشحالی، معاشی ترقی، توانائی سلامتی اور کم لاگت ایندھن کی فراہمی کی طرف آج پہلا اور انتہائی اہم قدم اٹھایا ہے. 


روس سے پاکستان آنے والی تاریخ میں خام تیل کی یہ پہلی کھیپ ہے اور یہ روس اور پاکستان کے مابین تعلقات کے ایک نئے باب کی شروعات ہے. 


اس موقع پر میں ان تمام لوگوں کی کوششوں کو سراہتا ہوں جو اس قومی اقدام کی تکمیل میں شریک رہے اور روس سے خام تیل کی درآمد کے وعدے کو حقیقت میں بدلنے میں اپنا کردار ادا کیا.

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top