سوشل میڈیا اور میڈیا میں بھی جو افواج پاکستان اس کے اداروں اور عہدے داروں کے خلاف بات چیت کی جا رہی ہے ہم سب سمجھتےہیں ڈی جی آئی ایس پی آر

Expose News 24

 


تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام، فوج کسی جماعت یا نظریے کی طرف راغب نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف  نے کہا کہ ہر شخص اپنی رائے اور تجزیے کا حق رکھتا ہے۔ 

آرمی چیف اس بات اعادہ کرتے ہیں کہ اصل طاقت کا محور عوام ہیں۔

ہمارے لیے تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں۔ پاکستان کی فوج قومی فوج ہے۔

ہم کسی خاص سیاسی جماعت یا نظریے کی طرف راغب نہیں۔

سوشل میڈیا اور میڈیا میں بھی جو افواج پاکستان اس کے اداروں اور عہدے داروں کے خلاف بات چیت کی جا رہی ہے ہم سب سمجھتے ہیں 

کہ وہ نا صرف غیر ذمہ دارانہ اور غیر دانشمندانہ ہیں 

بلکہ غیر آئینی بھی ہے کچھ لوگ جو یہ سب کچھ کر رہے ہیں اس کے پیچھے ان کے ذاتی اور سیاسی مقاصد بھی ہیں 

اور کچھ کیسز میں بیرون ملک میں جو آپ کی مخالف ایجنسی ہیں ان کے ایجنڈے کو بھی آگے بڑھایا جا رہا ہے

 اور ان کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں 

افواج پاکستان کا جو قانون، قوانین ہیں 

جو ہماری ٹریننگ ہے 

جو ہمارا ڈسپلن ہے 

وہ ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ہم ہر بے بنیاد الزام کا جواب دیں 

لیکن ہم یہ بتانا ضروری سمجھتے ہیں کہ دنیا کی کسی اور فوج کی طرح افواج پاکستان کو بھی دھوکے اور فریب سے دباؤ میں نہیں ڈالا جا سکتا 

پاکستان کے خلاف جاری پروپیگنڈہ کرنا اور پاکستان کے اندر بھی سوشل میڈیا کو اداروں کے خلاف استعمال کرنا اور اپنے آلہ کاروں کے ساتھ مل کر ملک میں افراتفری اور فساد پیدا کرنا کسی صورت قبول نہیں، 

افوج پاکستان کی خاموشی کو ہماری کمزوری نا سمجھا جائے 

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شبیر 

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top