وزیراعظم میاں محمد شہباز کا خیبر پختونخوا اور پنجاب میں گزشتہ روز طوفانی بارشوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ اور رنج کا اظہار کیا

Expose News 24

 


وزیراعظم میاں محمد شہباز کا خیبر پختونخوا اور پنجاب میں گزشتہ روز طوفانی بارشوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ اور رنج کا اظہار کیا 

 وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 

‏خیبر پختونخوا اور پنجاب میں گزشتہ روز طوفانی بارشوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ اور رنج ہوا. ریسکیو ادارے اور امدادی ٹیمیں لوگوں کی مدد کے لئے مصروف عمل ہیں۔  بلا شبہ یہ ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات ہی ہیں جن کی بدولت کہیں غیر معمولی ژالہ باری، کہیں برفانی تودے تو کہیں بے وقت بارشوں سے تباہی برپا ہو رہی ہے۔ اس سے نہ صرف جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے بلکہ زراعت اور معیشت بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جو ماحولیاتی  تبدیلی سے سب سے ذیادہ متاثر ہو رہے ہیں. پوری دنیا اس وقت ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی لپیٹ میں ہے۔ اس سے نبردآزما ہونے اور اپنی آیندہ نسلوں کے مستقبل کی بقاء کیلئے ہم سب کو مل کر اس کیلئے سنجیدگی سے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔



#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top