پانامہ سکینڈل میں چوہدری برادران کی کمپنیوں کا بھی انکشاف

Expose News 24




 خبر: سینئر صحافی وقار ستی 

پانامہ سکینڈل میں چوہدری برادران کی کمپنیوں کا بھی انکشاف

ایف آئی اے  نے چوہدری پرویز کے خلاف اہم شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مونس الہی  کے خلاف فراڈ، منی لانڈرنگ اور کرپشن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ چوہدری پرویز الہی اور چوہدری مونس الہی نے پانچ پانامہ کمپنیوں میں مبینہ طور پر اربوں روپے چھپائے۔چوہدری  پرویز نے مبینہ منی لانڈرنگ کے ذریعے پانامہ میں کمپنیاں خریدیں ،پاکستان سے پیسہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل ہونے کےشواہد موصول ہوئے۔

مونس الہی نے 2004 سےلے کر 2023 تک قومی اور پنجاب اسمبلی کے ممبرکی حیثیت میں اپنےفرنٹ مین جبران خان کےذریعے کرپشن کی۔مونس الہی نے کرپشن  اور منی لانڈرنگ اپنے والد پرویز الہی کی معاونت سےکی۔پرویز الہی گزشتہ 20 سال سے پنجاب اور قومی اسمبلی میں اہم عہدوں پرتعینات رہے ہیں۔

مونس الہٰی نےکرپشن اوررشوت ستانی سےکمائی گئی رقم کی لانڈرنگ کی
مونس الہٰی نےمختلف آف شور /شیل کمپنیز کےذریعے منی لانڈرنگ کی رقوم بیرون ملک منتقل کیں۔مونس الہٰی تحقیقات کےخوف سےپہلےہی ملک سے فرارہے۔FIAکا آئندہ مونس الہٰی کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کروانے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top