وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سی ای او کرومیٹک (Chromatic) شارق خان کی ملاقات

Expose News 24

 


‏وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سی ای او کرومیٹک (Chromatic) شارق خان کی ملاقات


تمباکونوشی سے پاک پاکستان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. وزیرِ اعظم


ہم اپنی آئندہ نسلوں کو تمباکو نوشی جیسی مضرِ صحت عادت سے بچانے کیلئے کوشاں ہیں. وزیرِ اعظم


وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سی-ای-او کرومیٹک (Chromatic) شارق خان نے  ملاقات کی. 



ملاقات میں معاونینِ خصوصی طارق فاطمی اور طارق پاشا اور متعلقہ اعلی حکام کی بھی شرکت. 


شارق خان نے وزیرِ اعظم کو کرومیٹک کی پاکستان سے تمباکونوشی کے خاتمے کے حوالے سے مہم،  ٹوبیکو کنٹرول الائینس فار پاکستان ( Tobaco Control Alliance for Pakistan TCAP) کے حوالے سے آگاہ کیا. انہوں نے بتایا کہ بلومبرگ فلنتھراپیز کے اشتراک سے اس مہم کا مقصد پاکستان سے تمباکو نوشی کے خاتمے میں حکومت کی معاونت کرنا ہے. 


وزیرِ اعظم نے کرومیٹک کی پاکستان سے تمباکونوشی کے خاتمے کیلئے مہم کی پزیرائی کی.

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top