سرگودھا حلقہ PP78 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر فیصل فاروق چیمہ کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

Expose News 24




سرگودھا حلقہ  پی پی 78 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر فیصل فاروق چیمہ کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان


سرگودھا  حلقہ پی پی 78 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر فیصل فاروق چیمہ کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان 
نو مئی کے واقعات کی پہلے بھی مذمت کی آج بھی کرتے ہیں 
فیصل فاروق چیمہ کا کہنا ہے کہ ہم 9 مئی کے واقعہ کی پُرزور مذمت کرتے ہیں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں 
پاک فوج ہے تو پاکستان ہے پاکستان ہے تو ہم سب ہیں 
فیصل فاروق چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج سے دل و جان سے محبت کرتے ہیں 
فیصل فاروق چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی میں جو بھی ملوث ہے ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور ان سب کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے 
فیصل فاروق چیمہ نے مزید کہا کہ ہم اپنی آئندہ کی سیاست کے لائحہ عمل کا اعلان ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کریں گے 
فیصل فاروق چیمہ 2013 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے کامیاب ہوئے تھے
پھر 2018 میں آزاد حثیت سے الیکشن جیت کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی 

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top