سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے صدر کے عہدے کی بےتوقیری کی ہے
اب صرف 2 ہی آپشن ہیں کہ یا تو وہ 10 دن میں میں بل منظور کریں یا اعتراض لگا کر واپس بھیج دیں اگر صدر صاحب کے پاس کوئی تیسری آپشن ہو تو اس طرح تو وہ 5 ,5 سال بل لے کر بیٹھے رہیں گے
صحافی غلام حسین کا مزید کہنا ہے کہ اقتدار جاتا دیکھ کر عمران خان نے ایک سائفر پر سازش کا ڈرامہ کیا
امریکی سازش کا جھوٹ پھیلایا
ریاست پاکستان کا دنیا بھر میں مذاق بنوایا اور پھر اسی فتنے کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے گواہی دی کہ عمران خان نے خود ہی جھوٹا بیانیہ بنایا فوج کے خلاف سازش کی