کھائی میں گری معیشت ،معاشرت،ملک، ریاست کو اللہ کی رحمت سے صرف نواز شریف اور اس کی ٹیم ہی باہر نکال سکتی ہے۔اسد آر چوہدری تجزیہ نگار/سماجی سائنسدان کا ردِعمل
اس کھائی میں گری معیشت/معاشرت/ملک/ریاست کو اللہ کی
رحمت سے صرف نواز شریف جیسا "سٹیٹس مین" اور اس کی ٹیم
ہی باہر نکال کر عوام کو ریلیف اور اسٹیبلشمنٹ کو غیض و غضب
سے بچا سکتے ہیں۔
یہ بات اسٹبلشمنٹ کو سمجھ آ چکی ہےاس لیے نواز شریف کی شرائط
مانتے چلے جا رہے ہیں۔
فیض کی گرفتاری کا اسی لیے امکان ہے لندن پلان کے سب
منصوبہ سازوں کو سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ ہماری حکومت آئے
تو دوبارہ کسی کی عدم استحکام کی جرات نا ہویہ مطالبہ نواز شریف کا ہے
اور ساتھ کہنا ہے کہ ان قومی مجرموں کے اس محاسبے سے دوست
ممالک کااعتمادبھی بحال ہوگاکہ اسٹیبلشمنٹ نے اپنا رویہ اور قبلہ
درست کرنے کے ثبوت بھی دئیے ہیں تو اس بات وہ مطمئن ہو کر
سرمایہ کاری بھی کریں گے۔
اس لیے باقی سب جماعتوں میں الیکشن 90 دن میں کروانے میں
اضطرابی کیفیت ہے۔
لیکن ن لیگ "ٹھنڈ ماحول" میں بیٹھی ہے کہ پہلے "پراجیکٹ عمران"
مکمل کلوز کرو اور سازش کے کرداروں کو سزائیں دینے کے لیے
گرفتار کرو اس کے بعد ہم حکومت میں آ کر صورتحال کو سنبھال
لیں گے۔
اور جنرل عاصم منیر کا بھی خیر اس بات پر ایمان ہے کہ محاسبہ
ضروری ہے اگر ملک کو دیرپا ترقی کے راستے پر ہموار کرنا
ہے۔۔۔۔